ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی میں ہیسکام انجنئیر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار؛ پانچ ہزار روپیہ رشوت لینے کےدوران اے سی بی کا چھاپہ

سرسی میں ہیسکام انجنئیر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار؛ پانچ ہزار روپیہ رشوت لینے کےدوران اے سی بی کا چھاپہ

Sat, 06 Jul 2019 18:09:58    S.O. News Service

سرسی:6؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) کرائے کی سواری کو نیا ٹھیکہ دینےو الے معاہدہ دستاویز پر دستخط کرنے 5ہزار روپئے رشوت لینے کے دوران اترکنڑا ضلع ہسکام انجنئیر پر کاروار کے اے سی بی افسران نے چھاپہ مارکر گرفتار کرنے  کا واقعہ پیش آیا ہے۔

سرسی کے  ہسکام مین آفس میں جب ہسکام انجنئیر رشوت حاصل کررہے تھے عین اسی وقت چھاپہ مارا گیا ہے۔ انجنئیر اؤ، ایس ، ششی دھر کو اے سی بی کے ڈی وائی ایس پی گریش کی ٹیم نے ریڈ ہیانڈ گرفتار کیاہے۔ گزشتہ چند برسوں سے ہسکام میں ٹھیکہ پر سواری چلانے والے رتنا کر گنپتی نائک نے اینٹی کرائم برانچ کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا تھا کہ مجھے بہت ہراساں کیا جارہاہے، میرا یہاں کام کرنا ہی دشوار ہے، میری مدد کریں کہتے ہوئے اے سی بی افسران کے سامنے گہار لگائی تھی۔

 شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اے سی بی کے افسر گریش کی ٹیم نے باقاعدہ جال بچھا کر ملزم کو گرفتا رکر نےمیں کامیاب ہوئے ہیں۔ ملزم ششی دھر پر اس سے قبل بھی کئی الزامات عائد کئے جاچکے ہیں، اور لائن مین ناگراج کے توسط سے رقم وصول کیا کرتاتھا۔ ٹھیکدار رتنا کر کو پچھلے تین دنوں سے ششی دھر فون کرتےہوئے دباؤ ڈال رہاتھا کہ وہ رقم جلدی ادا کرےورنہ ٹھیکہ منسوخ کرنےکی دھمکی دیتے ہوئے ہراساں کرنےکی بات کہی جارہی ہے۔


Share: